09 فروری ، 2012
برسلز…یورپی کونسل نے پاکستان کے ساتھ پانچ سالہ اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دے دی۔یورپی وزرائے خارجہ پہلے ہی اسٹریٹجک معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں جو یورپی یونین کے قیام کے بعد پاکستان کیساتھ پہلا اسٹریٹجک معاہدہ ہے۔ اس پر عملدرآمد کا آغاز یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن کے اپریل میں پاکستان کے دورے سے ہوگا۔ اسٹریٹجک معاہدے کے نتیجے میں یورپ کے 27 ممالک پاکستان کے ساتھ مختلف معاہدے کرسکیں گے اور پاکستان کے معاشی و سماجی شعبے میں اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔