سندھ حکومت نے بھی شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے بھی شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز کھولنا ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز میں موجود بیوٹی پارلر،سیلون، پلے ایریا اور فوڈ کورٹ بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دکانیں جمعہ، ہفتہ اتوار کو بھی کھلی رہیں گی اور دکانوں اور کاروباری مراکز کھلنے کا وقت صبح 8 سے شام 5بجے تک ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے اور شاپنگ مالز کو بھی کھولنے کا حکم دیا تھا۔

اپنے تحریری حکم نامے میں عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں شاپنگ مالز بند رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،سندھ حکومت شاپنگ مالز کھولنے کیلئے  وفاقی حکومت سے رجوع کرے۔

مزید خبریں :