پاکستان
01 ستمبر ، 2012

کراچی : قصبہ کالونی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ قصبہ کالونی کے علاقے میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے باہر کھڑے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول کی شناخت 28 سالہ محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق مقتول پولیس اہلکار تھا اور ٹریننگ پر تھا جو آوٴٹ پاس کے ذریعے چھٹی پر آیا ہوا تھا ،ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں،انھوں نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے،مقتول پولیس اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :