01 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے بعد حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رکن شیخ وقاص اکرم نے بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پراختلاف کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس پرتوصرف احتجاج ہی ہوسکتاہے۔ شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ قوم پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ پٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر حکومت کی مسلم لیگ ق سے بات نہیں ہوئی، اب قیمتوں میں اضافے پر صرف احتجاج ہی ہوسکتا ہے۔