01 ستمبر ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے صوبے کے 90جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور دیگر ججوں کی منظوری سے خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 90جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان 90جوڈیشل افسران میں 23 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چارسینئر سول ججز اور 63سول ججز شامل ہیں۔