پاکستان
01 ستمبر ، 2012

ملتان:تاجروں نے دوچورخواتین کو پکڑ کر بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا

ملتان:تاجروں نے دوچورخواتین کو پکڑ کر بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا

ملتان…ملتان میں دوخواتین کو چوری کے الزام میں تاجروں نے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ملتان کے علاقے سورج میانی میں فاروق نامی دکاندار نے الزام عائد کیا کہ اس کے پاس 7 خواتین کا گروہ آیا اور اسے باتوں میں لگا کر دکان سے کپڑے کے کچھ تھان اٹھا لیے۔دکاندار نے جب انھیں چوری کرتے دیکھ لیاتو 5 خواتین بھاگ گئیں جبکہ دو خواتین کو دکاندار نے پکڑ لیا۔ یہی نہیں انہیں بجلی کے کھمبے سے بھی باندھ دیا اور پولیس کا اطلاع کردی۔تھانہ صدر پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا،تاجروں کے مطابق مارکیٹوں میں ایسی خواتین سرگرم ہیں جو دکانداروں کو باتوں میں لگاکر سامان چوری کرلیتی ہیں۔

مزید خبریں :