پاکستان
01 ستمبر ، 2012

کوئٹہ میں ایف سی کو دو ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گیے

کوئٹہ میں ایف سی کو دو ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گیے

کوئٹہ…کوئٹہ میں ایف سی کو دو ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گیے ہیں،ایف سی اہلکار چیکنگ اور سرچ آپریشن کرسکیں گے۔دریں اثناء کوئٹہ میں آج پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں سات افراد کو قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہل کار سمیت مزید دو افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کاتازہ واقعہ صبح نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیش آیا۔موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے7 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ مرنے والوں کی لاشیں بولان میڈیکل اسپتال لائی گئیں جہاں ان کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے پہنچ کرشدید احتجاج کیا ۔مشتعل مظاہرین بعد میں بروری روڈ سے ملحقہ علاقے فیصل ٹاون، رئیسانی اسٹریٹ اوردیگر علاقو ں میں بھی پھیل گئے۔ مظاہرین نے فائرنگ بھی کی جس سے ایک پولیس اہل کار اور ایک راہ گیر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔واقعہ پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ، شیعہ کانفرنس اور دیگر تنظیموں نے اتوار کو شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اپیل کی ہے اور سات دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔سنگین صورتحال کے سبب کوئٹہ میں ایف سی کو دو ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گیے ہیں،ایف سی اہلکار چیکنگ اور سرچ آپریشن کرسکیں گے۔

مزید خبریں :