پاکستان
01 ستمبر ، 2012

خلاف ضابطہ تقرریاں کیس:چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ طلب

خلاف ضابطہ تقرریاں کیس:چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ طلب

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے خلاف ضابطہ تقرریوں کے کیس میں چیف سیکریٹری ، آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو پیر کے روز طلب کرلیا۔عدالت نے چیف سیکریٹری ،آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جار ی کئے۔ عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں پر عدالتی احکامات کے باوجود کمیٹی قائم کرکے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ پیر کی صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوں۔

مزید خبریں :