پاکستان
01 ستمبر ، 2012

رمشامسیح کیخلاف شواہدامام مسجدخالدجدون نے تبدیل کیئے،عینی شاہد

 رمشامسیح کیخلاف شواہدامام مسجدخالدجدون نے تبدیل کیئے،عینی شاہد

اسلام آباد…رمشامسیح کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کہ'' امام مسجدنے شواہدمیں تبدیلی کی''رمشامسیح کیس کے گواہ حافظ محمدزبیرنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان رکارڈ کراتے ہو ئے انکشاف کیا کہ رمشامسیح کیخلاف شواہدامام مسجدخالدجدون نے تبدیل کیئے۔حافظ زبیر بیان میں کہا کہ اعتکاف کے دوران مقدس اوراق جلانے کے واقعے کاپتاچلا،مقدمہ درج کرانی والے عمادنے اوراق کی راکھ امام مسجدخالد جدون کوپہنچائی،امام مسجدنے راکھ میں مزیدقرآنی اوراق خودشامل کردیئے۔حافظ زبیرکا بیان مزید کہنا تھا کہ مزیدقرآنی اوراق راکھ میں شامل کرنے پرامام مسجدخالد جدون سے احتجاج بھی کیاتھا ،نہ صرف میں بلکہ امام مسجدکومجھ سمیت اعتکاف میں بیٹھے دیگر2افرادنے بھی ایساکرنے سے منع کیا تھا۔خالدجدون سے کہاکہ رمشاکیخلاف جواصل ثبوت ہیں وہی پیش ہونے چاہئیں ۔

مزید خبریں :