پاکستان
01 ستمبر ، 2012

لاہور: احتجاجاً کھمبے پر چڑھنے والے کے مطالبات منظور،اتار لیا گیا

لاہور: احتجاجاً کھمبے پر چڑھنے والے کے مطالبات منظور،اتار لیا گیا

لاہور…پہاڑ پر چڑھ جانے کا محاورہ تو سناتھا ، لیکن اب لوگ اپنی بات منوانے کیلئے عملی طورپر کھمبوں پر چڑھ جاتے ہیں ، کچھ ایسا ہی لاہورمیں ماڈل ٹاوٴن سوسائٹی کے ڈارئیورنے کیا جو ڈیڑھ سوفٹ اونچے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا۔نیچے اترو،کسی کی بات تو مان لوبھول ہوئی یاجان بوجھ کر ماڈل ٹاون سوسائٹی کے ڈرائیور حسنات کو بنا دیا گیا ڈرائیور سے سکیورٹی گارڈ۔حسنات کو یہ کسی صورت منظور نہ تھا اس نے آو دیکھا نہ تاؤ اور چڑھ گیا ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بجلی کے ہائی ٹیشن ٹاور پر۔اسکا کہنا تھا تین سال سے بطور ڈرائیور کام کر رہا ہے اب کیاہوا کہ انتظامیہ نے اسکی تنزلی کر ڈالی،لوگوں کا جم غفیردو گھنٹے تک یہ تماشہ دیکھتا رہا ساتھی منت بھی کرتے رہے اس نے ایک نہ سنی،مسئلہ حل ہوا ماڈل ٹاوٴن سوسائٹی کی انتظامیہ کی مداخلت پر جس نے اسکا مطالبہ پورا کرنے کی یقین کرائی۔ بالاخر تماشے کا ڈراپ سین ا ور ریسکیو اہلکاروں نے اسے نیچے اتارا۔حسنات کو ماڈل ٹاوٴن سکیورٹی کے اہلکار اسے اپنے ہمراہ لے گئے اور یوں ٹاورکے آس پاس جمع لوگ بھی منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :