01 ستمبر ، 2012
گوجرانوالہ… گوجرانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بے روز گاروں کو دی گئی یلو کیب حق داروں کو ملنے سے پہلے ہی ضلعی حکومت کی عدم توجہی کے باعث ناکارہ ہونا شروع ہوگئیں۔155 گاڑیوں میں سے متعدد گاڑیوں کے انجن بھی خراب ہوگئے ، روز گار اپنا خادم اعلیٰ یلو کیب اسکیم کی155 گاڑیاں گوجرانوالہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول کی گراوٴنڈ میں کھلے آسمان تلے اس طرح کھڑی ہیں جیسے کسی خراب گاڑیوں کی اسٹینڈ میں کھڑی ہوں۔موسمی اثرات کے باعث ان گاڑیوں کو زنگ لگنا شروع ہوگیا ہے اور متعدد گاڑیوں کے انجن میں پانی جانے سے خراب ہوچکے ہیں۔گاڑیوں کی حفاظت پر معمور افراد کے مطابق یہ گاڑیاں پچھلے 7 ماہ سے صرف اس لئے کھڑی ہیں کہ انہیں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کے کچھ ڈارئیونگ لائسنس جعلی نکل آے اور کچھ نے بینکوں میں رقم ہی جمع نہیں کرائی۔ ڈی سی او گوجرانوالہ محمد امین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں تویہ بات نہیں تھی تاہم اب گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔