01 ستمبر ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمدا براہیم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آجائیگا جو عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں ، شاہ خرچیوں اور نااہلی کی وجہ سے ملک تباہی و بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مہنگائی میں جو اضافہ ہوگا وہ غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دیگا۔