پاکستان
01 ستمبر ، 2012

ملک گیر سطح پر فروغ حجاب مہم چلائی جائیگی،جماعت اسلامی

 ملک گیر سطح پر فروغ حجاب مہم چلائی جائیگی،جماعت اسلامی

کراچی…جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ حجاب حکم خداوندی‘مسلم خواتین کا فخر اور پاکیزہ معاشرے کی بنیاد ہے‘مغرب کی حجاب دشمنی در اصل اسلام دشمنی اور اس کے دہرے معیار کا ثبوت ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں عشرہ فروغ حجاب کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین حجاب کے فروغ کے ذریعے با حیا معاشرے کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم تا 20ستمبر ملک گیر سطح پر فروغ حجاب مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں حیا کے کلچر کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ کراچی رعنا فضل ‘ نائب ناظمہ حمیرا خالد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عالیہ منصوربھی موجود تھیں۔

مزید خبریں :