01 ستمبر ، 2012
دادو …دادو میں عدالتی بیلف نے تھانے پر چھاپہمار کر حبس بے جا میں رکھے ہوئے 5 افرادکو بازیاب کروالیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق حبس بے جا میں رکھے ہوئے لواحقین کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی ، عدالتی چھاپے کے وقت تھانے کے ریکارڈ میں تمام بازیاب ہونے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موجود نہیں تھی۔ تھانے کے ایس ایچ او کو پولیس ریکارڈ سمیت پیر کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔