پاکستان
01 ستمبر ، 2012

شہباز شریف کی لیفٹنٹ جنرل سجاد غنی سے ملاقات

اسلام آباد…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں سابق حکومت کی کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا ہے۔اسلام آباد میں کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف سے اسلام آباد میں ارجنٹائن کے سفیر مسٹر روڈالفو ارو ترک سفیر مصطفیٰ بابر ہزلان نے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :