06 جون ، 2020
لاہور کے سروسز اسپتال میں ادویات کی بڑی چوری پکڑی گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز اسپتال ڈاکٹر افتخار نے ادویات کی چوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے لے جانے کی کوشش کی گئی۔
ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ جو ادویات چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ان میں امراض قلب، بلڈ پریشر، شوگر، کینسر اور مختلف امراض کی دوائیاں شامل ہیں۔
ایم ایس سروسز اسپتال نے بتایا کہ صبح 6 بجے اسپتال کا اسٹور کھلا دیکھنے پر گارڈ نے پوچھ گچھ کی، پولیس کو بلا لیا گیا، ملزمان بھی گرفتار کرلیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔