پاکستان
02 ستمبر ، 2012

حکومت رواں سال پانی اور بجلی کے 20 منصوبے مکمل کریگی

 حکومت رواں سال پانی اور بجلی کے 20 منصوبے مکمل کریگی


اسلام آباد…وفاقی حکومت رواں سال دسمبر تک پانی اور بجلی کے 20منصوبے مکمل کریگی۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے 31اگست تک پانی و بجلی کے مختلف منصوبوں کی جلد اور بروقت تکمیل کیلئے 32.9ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائے گا۔ منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 2012-13ء کا ازسرنو جائزہ لیکر تکمیل کے قریب منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے 20منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جن میں 6آبی وسائل کے منصوبے جبکہ 14بجلی کے پیداواری منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبریں :