پاکستان
02 ستمبر ، 2012

میرے خلاف عدالت جانے والے جھوٹے ثابت ہوئے،حامد سعید کاظمی

 میرے خلاف عدالت جانے والے جھوٹے ثابت ہوئے،حامد سعید کاظمی

کراچی… سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عدالت جانے والے عدالت میں جھوٹے ثابت ہوئیمجھے عدالت کے بعد اب عوامی عدالت میں پیش ہونا ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کرپشن کیس میں اعظم سواتی میرے خلاف عدالت گئے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے میرے خلاف الزام تراشی نہیں کی،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت کے 3 سال کے دور میں صرف 3 ٹرانزیکشن ہوئے جسے ایف آئی اے نے کلیئر کر دیا۔ایف آئی اے نے عدالت میں جوچالان جمع کرایا اس میں لکھا ہے کے انھیں میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش ہی نہیں کیاگیا۔اب مجھے عدالت کے بعد عوامی عدالت میں پیش ہونا ہے۔


مزید خبریں :