02 ستمبر ، 2012
لاہور…جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں جماعت اسلامی سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اسی مقصد کیلئے ملی یکجہتی کونسل بنائی گئی۔لاہور میں جمعیت اہل حدیث کی مرکزی کابینہ اور مجلس عامہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اگر اپوزیشن منقسم رہی تو زرداری اور اس کے اتحادی دوبارہ برسر اقتدار آ جائیں گے، عمران خان کو بھی مخصوص قوتیں استعمال کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکمران سیاسی مقاصد کیلئے جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔