پاکستان
02 ستمبر ، 2012

ملتان میں اجلاس ،اعجاز چوہدری کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنانے کی قرداد منظور

ملتان…ملتان میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے اجلاس میں اعجاز احمد چوہدری کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر منتخب کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا اجلاس پارٹی الیکشن کے بارے میں منعقد کیا گیا جس میں کارکنان نے اعجاد احمد چوہدری کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر، نور احمد بھابھا کو ڈویڑنل صدر اور اعجاز احمد جنجوعہ کو ضلعی صدر بنانے کے لئے قرار داد منظور کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی انتخابات میں ان کی بھر پور حمایت اور تائید کی جائے گی۔اجلاس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے ڈویژن سے کارکنان نے شرکت کی۔

مزید خبریں :