02 ستمبر ، 2012
کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امن و امان کی جاری صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبے بالخصوص کراچی میں جرائم اور دہشت گردی میں ملوث عناصر اور گروپوں کے خلاف موثر اور بلا تفریق کاروائی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ، صنعت و تجارتی سرگرمیوں کو بلارکاوٹ فروغ دینے کے لئے کوشش کی جارہی ہیں۔ ان کے لئے امن و امان کی ساز گا ر فضا لا زمی ہے۔ وزیر داخلہ نے بتا یا کہ وفا قی حکو مت امن و امان کی بہتری کے لئے بھر پو ر تو جہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ اد ا رے پو ری طرح فعال ہیں،انٹیلی جنس اداروں اور متعلقہ محکموں کی بر وقت آگہی کی وجہ سے دہشت گردوں اور امن و امان کی صورتحال بگا ڑنے کے بہت سارے واقعات کو روکا گیا ہے۔