پاکستان
02 ستمبر ، 2012

انقلاب کی ہوائیں چل پڑیں،نیک لوگوں کی حکومت لائیں گے،جاوید ہاشمی

 انقلاب کی ہوائیں چل پڑیں،نیک لوگوں کی حکومت لائیں گے،جاوید ہاشمی

لاہور …تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انقلاب اور تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ،،نیک اور شریف لوگوں کی حکومت لیکر آئیں گے،لاہور میں بیدیاں روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں نے تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، ایک ہی دن پٹرول کی قیمت میں سات آٹھ روپے اضافہ بڑا ظلم ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی کارکن روتا ہوا آئے گا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسے گولی مارنے کا حکم دے رکھا ہے تو اس پر ضرور بولیں گے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران نے سب سے پہلے اثاثے ظاہر کیے، کارکن کسی کرپٹ آدمی کو آگے مت لائیں ،پارٹی فیصلوں میں مکمل انصاف ہو گا۔

مزید خبریں :