03 ستمبر ، 2012
کوئٹہ … چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری آج سے بلوچستان میں امن و امان سمیت مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری بینچ آج سے بلوچستان میں لاپتہ افراد اور امن و امان سمیت مختلف کیسز کی سماعت کریں گا۔ سہ رکنی بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین بھی شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت کے دوران لاپتہ افراد، اغوا برائے تاوان اور دیگر امن و امان کی صورتحال کا سخت نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام کو صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔