پاکستان
03 ستمبر ، 2012

کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے زخمی 2 بچے چل بسے

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے میر احمد خان روڈ پر گزشتہ شب گیس لیکیج کی بنا پر آگ لگنے سے جھلسنے والے 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق میر احمد خان روڈ پر گزشتہ شب عبدالجبار نامی شخص کے گھر گیس لیکیج کے باعث عبدالجبار اس کی بیٹی اور چھوٹا بیٹا جھلس گئے تھے۔ تینوں زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں عبدالجبار کی بیٹی اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالجبار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے

مزید خبریں :