پاکستان
03 ستمبر ، 2012

کراچی: عیسیٰ نگری میں جے یو آئی سندھ کے ناظم کی گاڑیوں پر فائرنگ

کراچی: عیسیٰ نگری میں جے یو آئی سندھ کے ناظم کی گاڑیوں پر فائرنگ

کراچی … کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب مسلح ملزمان نے جے یو آئی سندھ کے ناظم مفتی حماد اللہ مدنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ناظم مفتی حماد اللہ مدنی اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑیوں میں سے ایک پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ہائی روف پر کی گئی جبکہ مفتی حماد اللہ مدنی دوسری گاڑی میں موجود تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :