03 ستمبر ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے خالید بن ولید روڈ پرشادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 8 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فیروز آباد پولیس نے خالید بن ولید روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 7 کلاشنکوف ، ایک جی تھری رائفل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقامی بلڈر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بلڈر کے گارڈز نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اور علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔