03 ستمبر ، 2012
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب اوباڑو میں سندھ پنجاب سرحد پرمسافر بس سے افغان جوڑے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جوڑے کو پولیس اسٹیشن اوباڑو میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد پر رینجرز پولیس چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے افغانستان سے کراچی جانے والے افغانی جوڑے میاں بیوی کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جوڑے کو پولیس اسٹیشن اوباڑو میں رکھا گیا ہے جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق جوڑا غیر قانونی سفر کر رہا تھا اور اس کے پاس سفری دستاویز نہیں ہیں۔