03 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور منڈی بہاوٴ الدین میں رات گئے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رات گئے اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ہو ئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ منڈی بہاوٴالدین میں بھی موسلادھار بارش ہو ئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔