پاکستان
03 ستمبر ، 2012

سپریم کورٹ: چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ کی آج پیشی

سپریم کورٹ: چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ کی آج پیشی

کراچی … حکومت سندھ کی جانب سے آوٴٹ آف ٹرن ترقیاں لینے والے پولیس افسران کی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تنزلی نہ کرنے پر توہین عدالت پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ جسٹس انور ظہیرجمالی اور جسٹس امیرہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر پولیس میں خلاف ضابط ترقیوں اور تقرریوں پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک خلاف ضابط ترقیوں پر فوری تنزلی کے احکامات جارہی ہوجاتے ہیں، افسران کی تنزلی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔ عدالت نے خلاف ضابطہ ترقیوں پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں مسلسل تاخیر پر چیف سیکریٹری، آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :