پاکستان
03 ستمبر ، 2012

بلوچستان امن و امان کیس ، چیف جسٹس آئی جی پر برہم

بلوچستان امن و امان کیس ، چیف جسٹس آئی جی پر برہم

کوئٹہ…بلوچستان امن و امان کیس میں چیف جسٹس آئی جی بلوچستان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے،دوران سماعت چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ نہ بولان محفوظ ہے نہ خضدار محفوظ ، جج کو ماردیا کچھ نہیں ہوا ، کسی نے ان کے گھر جاکر پوچھا، امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہم نے محدود وقت کی لئے ایف سی کو اختیارات دیئے ہیں۔چیف جسٹس نے اِ س پر کہا کہ آپ جتنی باتیں کررہے ہیں وہ زبانی جمع خرچ ہے۔

مزید خبریں :