پاکستان
03 ستمبر ، 2012

رمشا کیس، دو مزید گواہوں کے خالد جدون کے خلاف بیانات

رمشا کیس، دو مزید گواہوں کے خالد جدون کے خلاف بیانات

اسلام آباد… رمشا کیس میں پولیس نے مزید2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ پولیس کے مطابق دو مزید گواہان حافظ اویس اورخرم شہزادکے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے جنہوں نے گرفتارملزم خالدجدون کیخلاف بیانات دیئے۔ اپنے بیانات میں دونوں گواہان نے پہلے والے گواہ حافظ زبیرکے بیان کی تائیدکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم خالدجدون کوچالان میں بطورملزم شامل کرلیاگیا اور 14ستمبرکومقدمے کاچالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیاجائیگا۔

مزید خبریں :