پاکستان
03 ستمبر ، 2012

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،متحدہ کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،متحدہ کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد…متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ہے ،ایم کیوایم نے یہ یہ واک آؤٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیا۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق متحدہ کے رکن عبدالقادرخانزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیے بغیرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں جس پر ہم واک آؤٹ کرتے ہیں ۔ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیوایم ایوان کے بجائے حکومت سے واک آوٴٹ کرے،جبکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

مزید خبریں :