03 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…متحدہ قومی مومنٹ کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف بھائی پاکستان توڑنے بات کبھی نہیں کر سکتے،انہوں نے سینیٹ میں الطاف حسین کی حالیہ تقریرپر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بنانے والی جماعت ہے، ایم کیو ایم اور الطاف بھائی کبھی پاکستان توڑنے کی بات نہیں کرسکتے، الطاف حسین کی تقریر پاکستانیوں کو ملانے اور نفرت نہ کرنے کی تقریر تھی۔