03 ستمبر ، 2012
کراچی… کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تاحکم ثانی شہر بھر میں تمام ہائیڈرنٹس بند کردیئے۔کراچی میں ترجمان واٹر بورڈ کے مطا بق ہائیڈرنٹس اس لئے بند کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو صرف لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاسکے اور پانی کی چوری پر قابو پایا جاسکے۔تمام ہائیڈرنٹس پر پانی کی فراہمی بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ترجمان واٹر بورڈ نے کہا کہ واٹر بورڈ کے قانونی ہائیڈرنٹس بھی بند کئے جارہے ہیں۔عدالت کے فیصلے کے بعد کسی بھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا ذمہ دار ایس ایچ او ہوگا۔