پاکستان
04 ستمبر ، 2012

ایم کیو ایم کے ن لیگ سے مذاکرات، نائن زیرو آنے کی دعوت

 ایم کیو ایم کے ن لیگ سے مذاکرات، نائن زیرو آنے کی دعوت

اسلام آباد… اسلام آباد میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں ن لیگ کو کراچی نائن زیرو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نواز شریف کو الطاف حسین کا سلام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے ، قومی اتفاق رائے سے قومی ایجنڈا بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوٴں سے ملاقات میں پاکستان کے مسائل پر بات چیت کی۔ ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم قیادت کا پیغام نوازشریف اور شہباز شریف کو پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے ملاقات کرکے ایسا لگا کہ وہ اپوزیشن کا حصہ ہے، قومی مسائل پر ایم کیوایم کے خیالات ہمارے جیسے ہیں۔

مزید خبریں :