04 ستمبر ، 2012
پشاور…وزیرتعلیم خیبر پختونخوا حسین بابک نے کہا ہے کہپشاورکے کئی اسکولوں میں ضرورت سے ز یادہ اساتذہ ہیں،وزیرتعلیم حسین بابک نے کے پی کے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پرکام کریں تواراکین اسمبلی اساتذہ کے تبادلے کی سفارش کرتے ہیں،سفارش نہ مانیں توایم پی ایزایوان میں سوالات لے آتے ہیں،انھوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کامکمل اختیارمل جائے تونظام درست ہوجائیگا۔