پاکستان
Time 06 جولائی ، 2020

عظمیٰ کاردار کا پارٹی رکنیت ختم کیے جانےکیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

فوٹو فائل—

پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ کاردار  نے پارٹی رکنیت ختم کرنےکے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنی رکن عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف  عظمی کاردار نے آج درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ  کسی پبلک پلیٹ فارم پر پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف پارٹی کی ایپلٹ کمیٹی میں درخواست دائر کرنے جارہی ہوں لیکن میں اب بھی میں اپنے قائد عمران خان اورپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ دیا ہے  اور پارٹی کے ساتھ ہوں،  آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے، وکلا کی مشاورت سے اقدام کروں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :