Time 07 جولائی ، 2020
پاکستان

ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام عملے بشمول ڈاکٹروں کی تنخواہیں آدھی کر دیں

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام عملے بشمول ڈاکٹروں کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔

ڈاؤیونیورسٹی کے زیادہ تر پروفیسر اسپتال میں کام کرتے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں لیکن اس کے باوجود تمام عملے  کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور  ڈاکٹروں سمیت دیگر عملےکو جون کی آدھی تنخواہ دی گئی ہے جب کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے عملے کو جون کی تنخواہ 7 دن کی تاخیر سے بھی ادا کی گئی۔

مزید خبریں :