05 ستمبر ، 2012
نئی دہلی. . . .بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہدورہ پاکستان پر بھارتی حکومت اور عوام کا پیغام لے کر جاوٴں گا۔نئی دلیمیں بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عزم لے کر پاکستان جائیں گے۔ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دورہ پاکستان پر بھارتی حکومت اور عوام کا پیغام لے کر جاوٴں گا۔تمام تنازعات پْر امن ماحول میں مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ایس ایم کرشنا 8 ستمبر کوحنا ربانی کھر سے ملاقات کریں گے۔