پاکستان
05 ستمبر ، 2012

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا بلدیاتی نظام آرڈیننس کے کئی نکات پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا بلدیاتی نظام آرڈیننس کے کئی نکات پر اتفاق

کراچی.. . .پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا بلدیاتی نظام آرڈیننس کے کئی نکات پر اتفاق ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا بلدیاتی نظام آرڈیننس کے کئی نکات پر اتفاق ہوگیا۔آج شام تک بلدیاتی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے ۔وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام آرڈیننس کے مسودے پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، سندھ کے عوام کو جلد اچھی خبر دیں گے۔جو بھی نظام ہو گا عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام تک بلدیاتی آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے ۔آج وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں باقی رہ جانے والے نکات پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ ہاوٴس میں دونوں جماعتوں کے قانونی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وزیراعلیٰ ہاؤس سے واپس گورنر ہاوٴس پہنچ گئے۔

مزید خبریں :