05 ستمبر ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور ایک دکان دار جاں بحق ہوگیا۔اے ایس آئی غفور عباسی اور دکاندار کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اے ایس ائی عبدالغفور منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعدملزمان فرارہوگئے تاہم ان کی موٹر سائیکل اورپستول قبضے میں لے لی گئی ہے۔بلدیہ ٹاوٴن میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قیوم آباد اوراتحاد ٹاون سے دو نوجوان کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں،ادھرناظم آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا اسپتال میں دم توڑ گیا ،نیو کراچی اور لیاری میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔منگھوپیر میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔