18 جولائی ، 2020
حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی ہے اور پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔