پاکستان
Time 23 جولائی ، 2020

کراچی: ڈاکوؤں نے بیوپاریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے، جانور بھی چھین لیے

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں 7 ڈاکوؤں نے غیرقانونی مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ لی۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی کی غیرقانونی مویشی منڈی میں 7سے زائد ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 8 سے 10 بیوپاریوں کو یرغمال بنایا اور ان سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا مگر ملزمان فرار ہو گئے۔

دوسری جانب ناردرن بائی پاس سے بھی قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری کے 14 بکرے بھی ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق گڈاپ میں ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی چوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عبدالغفار،  یامین اور نذیر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کیے گئے قربانی کے 14بکرے برآمد ہوئے ہیں۔

واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

مزید خبریں :