پاکستان
Time 28 جولائی ، 2020

وزیر اعظم کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سے ان کے معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈار نے ملاقات کی جس دوران ٹائیگر فورس اور ملک میں شجرکاری مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں، ٹائیگر فورس 9 اگست کو شجر کاری مہم کی قیادت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ بنائیں گے، ہم نے 2023 تک 10 ارب درخت کا ہدف مقرر کیا ہے، پاکستان میں درخت لگانا دو وجہ سے ضروری ہے، پہلی وجہ آلودگی اور دوسری وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑرہا ہے اس لیے ہرکسی کو شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے اور خود بھی شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس کا حصہ بنوں گا۔

مزید خبریں :