12 اگست ، 2020
کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔
میٹرو بس سروس میں سفر کے لیے انتطامیہ نے ایس او پیزجاری کیے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کے تحت بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر پابندی ہوگی اور مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، اس کے علاوہ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھانا لازم قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔