Can't connect right now! retry

کاروبار
19 اگست ، 2020

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 سو روپے کی کمی ہوئی: سندھ صرافہ— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا جب کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 1972 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دو ہزار 881 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر کمی کے بعد 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا اور  100 انڈیکس آج 29 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 154 پر بند ہو ا۔

شیئرز  بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 58 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 457 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM