پاکستان
10 فروری ، 2012

کراچی سے متعلق الیاس بلورکابیان،ازخودنوٹس لیاجائے،ایم کیو ایم

 کراچی سے متعلق الیاس بلورکابیان،ازخودنوٹس لیاجائے،ایم کیو ایم

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کی صورتحال سے متعلق اے این پی کے رہنماالیاس بلورکے بیان پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کامشترکہ ہنگامی اجلاس لندن و پاکستان میں جاری ہے۔اجلاس میں اے این پی کے رہنما الیاس بلور نے ایک نجی ٹی وی چینل پرانٹرویوکے دوران کراچی میں قتل عام کا اعتراف کرنے پر رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ اس پر فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیا جائے۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر پہلووٴں پر بھی غور کررہی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے جیونیوز کو بتایا کہ اے این پی کے رہنما الیاس بلور کا نجی ٹی وی پر بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیاس بلور کا کراچی کی صورتحال پر دیے گئے بیان پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔

مزید خبریں :