پاکستان
10 فروری ، 2012

کراچی: فائرنگ کے واقعات ، خاتون سمیت تین افراد ہلاک

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے خاتون صغریٰ بی بی موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ اسٹریٹ کرائم کا نتیجہ لگتا ہے۔ لائنز ایریا کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی دوران علاج اسپتال چل بسا جبکہ جوہر موڑ پرموٹرسائیکل سواروں کی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے جو ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں :