Time 09 ستمبر ، 2020
پاکستان

کراچی میں 'اغوا' ہونیوالی کم سن بچی مل گئی

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی ساڑھے 3 سال کی بچی چند گھنٹوں بعد مل گئی۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق ساڑھے 3 سال کی سائرہ کو گھر کے باہر سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ مبینہ اغوا کا واقعہ صبح نو بجے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گل ہوم کے قریب پیش آیا۔

سہیل فیاض نے تصدیق کی ہے کہ سائرہ  واقعے کے چند گھنٹے بعد سہراب گوٹھ کے قیوم آباد قبرستان  کے قریب سے مل گئی۔

قبل ازیں محلے کے بچوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ نامعلوم افراد کالی گاڑی میں بچی کو ڈال کرلے گئے۔

بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا جب کہ  پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کئی مشتبہ گھروں اور دیگر مقامات کی بھی تلاشی لی جس کے کچھ ہی دیر بعد بچی مذکورہ قبرستان کے قریب سے مل گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عیسیٰ نگری سے بھی ایک 5 سالہ بچی کو اغوا کرلیاگیا تھا جس کی لاش اگلے روز کچرا کنڈی سے مل گئی جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :