کاروبار
09 ستمبر ، 2012

وزارت خزانہ نے پیڑول سستا ، ڈیزل مہنگا کرنے کی منظوری دے دی

وزارت خزانہ نے پیڑول سستا ، ڈیزل مہنگا کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد…وزارت خزانہ نے10 ستمبرسے پیڑول سستااورڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کی منظوری دے دی ہے،ذرائع کے مطابق پیڑول 4روپے 65 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،جس کے بعد پیڑول کی نئی قیمت 99روپے90پیسے فی لیٹر ہو گی۔فی الحال پیڑول کی فی لیٹر قیمت104روپے55پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل 3 روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے52پیسے فی لیٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعدمٹی کے تیل کی نئی قیمت 104 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گی،ہائی اوکٹین 3 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا،ہائی اوکٹین کی نئی قیمت 136 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

مزید خبریں :